اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد)چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کی ٹیم کاچار ماہ میں 32سو ارب روپے کا ریکارڈ ٹیکس جمع کرنے کا امکان ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین راشد محمود لنگڑیال کی قیادت میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماھی میں ایف بی آر نے ملکی تاریخ میں پہلی بار آل ٹائم ریکارڈ ٹیکس وصولیاں کی ہیں اور آئندہ کے دس ایام 21 اکتوبر سے 31 اکتوبر تک ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں انیس سو اڑتالیس سے 31 اکتوبر 2026ء تک کی چار مہینوں کی بلند ترین محاصل ہو گی بتیس سو ارب روپے کی نئی حد کو عبور کریگی۔