دبئی(سبط عارف)دبئی کے محکمہ امیگریشن (جی ڈی آر ایف اے) کے ریڈ کارپٹ منصوبے نے سرکاری شعبے میں بہترین کارکردگی پر “دبئی اٹ ایوارڈ “ جیت لیا ہے۔ یہ منصوبہ دبئی ایئرپورٹ پر مسافروں کی سفری کارروائی پانچ سیکنڈ میں مکمل لیتا ہے۔ دبئی امیگریشن پر مسافر دستاویزات دکھائے اور رکے بغیر پانچ سیکنڈ سے بھی کم وقت میں کلیئرنس حاصل کرسکتے ہیں۔