• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران جنگ سے یورپ کو 100 ارب یورو نقصان، شدید مہنگائی، احتجاج پھوٹ پڑے

کراچی (نیوز ڈیسک) ایران جنگ سے یورپ کو 100ارب یورو نقصان،شدید مہنگائی ، احتجاج پھوٹ پڑے، توانائی بحرانسے عوام پریشان، فرانس، اٹلی اور پولینڈ انتخابات میں ایندھن اہم مسئلہ ، دائیں بازو مقبولیت بڑھنے لگی۔فرانس میں رائٹ ونگ رہنما کی فیول ٹیکس کم کرنیکی تجویز،جرمن جماعت AFD روس سے توانائی روابط بحالی کی حامی ہے۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یورپ میں ایندھن کی بڑھتی قیمتوں اور مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہروں نے دائیں بازو کی مقبولیت میں اضافہ کردیا ہے، جبکہ فرانس، اٹلی اور پولینڈ سمیت کئی ممالک میں آئندہ انتخابات سے قبل یہ مسائل سیاسی بحث کا مرکز بن گئے ہیں۔ ایران جنگ کے باعث توانائی کی قیمتوں میں اضافے نے یورپی حکومتوں کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید