اسلام آباد( طاہر خلیل)سینٹ اطلاعات و نشریات ذیلی کمیٹی نے حکومت سے کہا ہے کہ ملک بھر کے صحافیوں کو رہائشی ضروریات کیلئے وزیر اعظم ہائوسنگ سکیم کے تحت آسان قرضے فراہم کئے جائیں ۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینئر کمیٹی سینیٹر سید وقار مہدی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے رکن سینیٹر جان محمد نے بھی شرکت کی۔کنونیئر کمیٹی سینیٹر وقار مہدی نے یہ سفارش بھی کی کہ وزیر اعظم ملک کے تمام پریس کلبوں سے وابستہ صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو وزیراعظم کی ہاؤسنگ قرضہ سہولت تک رسائی فراہم کی جائے تاکہ وہ اپنی رہائشی ضروریات پوری کرنے میں مدد حاصل کر سکیں۔