• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اساتذہ کے تبادلے درخواستوںکی تصدیق جاری، ٹرانسفر آرڈرز27 اکتوبر کو جاری ہوں گے

ملتان(سٹاف رپورٹر)ا ساتذہ کے تبادلے درخواستوں کی تصدیق آج بھی جاری رہے گی ، ٹرانسفر آرڈرز 27اکتوبر کو جاری ہونگے،تفصیل کے مطابق اساتذہ کی ٹرانسفر درخواستوں کے عمل کو مکمل کرنے کیلئے مقررہ شیڈول کے تحت پہلے مرحلے میں دستاویزات کی جانچ پڑتال اور تصدیق کی جائے گی، تاکہ درخواست گزاروں کے کوائف اور فراہم کردہ ریکارڈ کی درستگی یقینی بنائی جا سکے، شیڈول کے مطابق دستاویزات کی جانچ پڑتال کے دوران سامنے آنے والے اعتراضات 23 سے 26اکتوبر تک دور کیے جائیں گے،متعلقہ اساتذہ کو اس مدت کے دوران اپنی درخواستوں میں موجود خامیاں دور کرنے اور مطلوبہ دستاویزات مکمل کرنے کا موقع فراہم کیا جائیگا،محکمانہ شیڈول کے تحت تمام مراحل مکمل ہونے کے بعد 27 اکتوبر کو اساتذہ کے ٹرانسفر آرڈرز جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
ملتان سے مزید