مٹھی(رپورٹ / عبدالغنی بجیر)تھرپارکر کی تحصیل ننگرپارکر کے بنیادی صحت مرکز ڈانو کی ایمبولینس کا آکسیجن سلنڈر پھٹنے سے حاملہ خاتون سمیت 7؍ افراد جاں بحق ہو گئے،جبکہ پانچ شدید زخمی ہوگئے اور ایمبولینس مکمل طور پر جل گئی۔ریسکیو حکام کے مطابق، حادثے کا شکار ہونے والے افراد کی کی تاحال شناخت نہ ہوسکی ہے۔ابتدائی معلومات کے مطابق ننگرپارکر کے نواحی گائوں بودر کی ایک حاملہ خاتون کو زچگی کیلئے بنیادی صحت مرکز ڈانو دھاندل سےمٹھی منتقل کی جارہا تھا مریضہ اور ساتھ اٹینڈنٹ ایمبولینس میں موجود تھے اور اسپتال کا عملہ آکسیجن سلنڈر لگارہا تھا کہ اچانک دھماکے سے پھٹ گیا اور آگ نے گاڑی کو لپیٹ میں لے لیا۔واقعہ کے اطلاع کے بعد اسسٹنٹ کمشنر ننگرپارکر آرم کریم ناریجو جائے وقوعہ پر پہنچی اور ان کے مطابق 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوئے ہیں۔جن میں4 بنیادی صحت مرکز ملازمین اور باقی تین جن میں زچگی کے لیے لائی گئی خاتون اور ان کے دو اٹینڈنٹ بھی شامل ہیں۔