لاہور( رپورٹ عمران احسان) وزیر مملکت اور پاکستان ورچوئل اثاثہ جات اتھارٹی (پیوارا) کے چیئرمین بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ پاکستان کو عالمی مالیاتی منظرنامے میں نمایاں مقام حاصل کرنے کے لیے مالیاتی جدت اور جدید ٹیکنالوجی اپنانا ہوگی، ڈیجیٹل اثاثے اور بلاک چین ٹیکنالوجی ملک کے مالیاتی نظام میں انقلابی تبدیلی لانے کی صلاحیت رکھتے ہیں جبکہ پاکستان کو محض ٹیکنالوجی کا صارف بننے کے بجائے عالمی مالیاتی نظام کے نئے قواعد کی تشکیل میں بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار لمز میں ڈیجیٹل اثاثوں اور بینکاری کے مستقبل کے موضوع پر منعقدہ مکالمے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔