• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلا دیشی سول سرونٹس کا اخوت فاؤنڈیشن اور پنجاب انفارمیشن بورڈ کا دورہ

لاہور (آصف محمود بٹ) پاکستان بنگلا دیش سول سروسز ایکسچینج پروگرام کے تحت بنگلا دیش کے سینئر سول سرونٹس کے وفد نے لاہور میں اخوت فاؤنڈیشن اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (پی آئی ٹی بی) کا دورہ کیا، جہاں انہیں غربت کے خاتمے، سماجی ترقی، بلاسود مائیکروفنانس اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے حکومتی نظام کو مؤثر بنانے کے پاکستانی تجربات سے آگاہ کیا گیا۔ڈاکٹر امجد ثاقب کی وفد کو اخوت ماڈل پر بریفنگ، پی آئی ٹی بی میں ڈیجیٹل گورننس اور ٹیکنالوجی کے ذریعے سرکاری خدمات کی فراہمی کے نظام کا جائزہ ۔بنگلہ دیشی وفد کا پی آئی ٹی بی حکام کیساتھ ڈیجیٹل گورننس ، جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے سرکاری نظام میں اصلاحات کے حوالے سے تعمیری تبادلہ خیال ۔ دوروں کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان انتظامی تجربات، ترقیاتی ماڈلز اور گورننس کے شعبوں میں عملی تعاون اور علم کے تبادلے کو فروغ دینا تھا۔اخوت فاؤنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر امجد ثاقب نے بنگلہ دیشی وفد کا خیرمقدم کیا اور انہیں ادارے کے قیام کے پس منظر، بنیادی مقاصد، نظریے اور غربت کے خاتمے کے لیے اختیار کیے گئے منفرد طریقہ کار پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اہم خبریں سے مزید