• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنف: پروفیسر شبیرحسین قمر

صفحات: 118، قیمت: 500

ناشر: ارفع پبلشرز، 38- غزنی روڈ اسٹریٹ، سمیع سینٹر، اُردو بازار، لاہور۔

فون نمبر: 4304727 - 0300

ہمارے پیشِ نظر شبیرحسین قمر کا تیسرا افسانوی مجموعہ ہے، جس میں ان کے 20 افسانے شامل ہیں۔ اُنہوں نے شاعری بھی کی ، لیکن بقول ڈاکٹر جوازجعفری ’’کہانی، شبیر حسین قمر کا پہلا عشق ہے۔‘‘ ان کے افسانے ہماری معاشرتی وسماجی زندگی سے جُڑے ہوئے ہیں کہ ان میں ثقافت، رسم و رواج، تہذیبی ومذہبی اقدار سے وابستگی کا گہرا احساس پایا جاتا ہے۔

انہوں نے اپنے افسانوں میں طالب علموں، پسے ہوئے طبقات، جہیز کے ہاتھوں ستائے والدین، معاشرے کے ہاتھوں ستائی خواتین اور بیٹیوں کے مسائل کو نہایت پُرتاثیر انداز میں پیش کیا ہے۔ واقعۂ کربلا بھی، بشیر حسین قمر کے افسانوں میں ایک زندہ علامت کے طور پر سامنے آتا ہے کہ کربلا اور اس سے متعلق تلازموں، استعاروں اور علامتوں سے ایک نئی فضا تشکیل پاتی ہے۔

بقول ڈاکٹر سید معراج نیر ’’شبیر کے افسانے موضوع، مسائل اور پس منظر کے اعتبار سے متوسّط طبقے سے تعلق رکھتے ہیں۔ اُن کا ہر افسانہ، ہمارا افسانہ اور ہر کہانی، ہماری کہانی معلوم ہوتی ہے۔‘‘ کتاب میں مسرور جاوید، صغیر حسین جعفری، جواز جعفری، بشریٰ رحمان اور ڈاکٹر شاہین متقی کے توصیفی مضامین بھی شامل ہیں۔

سنڈے میگزین سے مزید