• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزل: ظلم و ستم پہ تیرے کبھی لب نہ کُھلے ہیں ....

سیّد سخاوت علی جوہر، کورنگی، کراچی

ظلم و ستم پہ تیرے کبھی لب نہ کُھلے ہیں

جنبش سے نگاہوں کی مِرے ہونٹ سلے ہیں

شکوہ ہے کوئی ہم کو نہ تم سے گلے ہیں

جو تم سے ملے ہیں، کیا وفائوں کے صلے ہیں

جانِ بہار تم نے ہمیں پرکھا نہیں ہے

اچھے نہ سہی، پھر بھی غیروں سے بھلے ہیں

جس کوچۂ جاناں میں ہوئے بارہا رُسوا

ہم ہیں کہ اُسی کوچۂ جاناں کو چلے ہیں

کیوں تیرا پتا ہم کو کسی نے بتایا

ہم ان سے ملے، ان سے ملے، ان سے ملے ہیں

دامن کو مِرے چاک کیا جور و جفا سے

ایسے بھی ستم گر ہمیں دنیا میں ملے ہیں

رعنائی ہویدا ہے مِرے چہرے سے لیکن

خُود اپنے ہی اشکوں سے یہ رخسار دُھلے ہیں

آئی جو مجھے یاد کسی شخص کی جؔوہر

آنکھوں سے مِری اشک کئی بار ڈھلے ہیں

سنڈے میگزین سے مزید