• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھٹے وینیو کا اضافہ، پشاور کا انتظار ختم، سپر لیگ 12 کے افتتاحی میچ کی میزبانی کرے گا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ 2027 کے ساتھ کے پی کے عوام کا دیرینہ خواب پورا ہوجائے گا۔ پی سی بی کے اعلان کیا ہے کہ اگلے سیزن میں میچز کا انعقاد پشاور میں بھی ہوگا۔ دوسری جانب فرنچائز ٹیموں کی ایونٹ میں بھرپور مقابلے کیلئے تیاریاں جاری ہیں اور ڈائریکٹ سائننگ کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔ انگلینڈ کے مایہ ناز اسپنر عادل رشید بھی میگا ایونٹ کے دوران ایکشن میں ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پشاور کی ایس ایل کے اگلے سیزن کے لیے بطور وینیو تصدیق کر دی ۔ پی ایس ایل کے آئندہ سیزن کا افتتاحی میچ پشاور میں کھیلا جائے گا۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی بارہ سالہ تاریخ میں پہلی دفعہ پشاور میں میچز کھیلے جائیں گے ۔ پی ایس ایل بارہ کا انعقاد 18 مارچ سے 2 مئی تک ہوگا۔ پشاور کے فینز نے اس وقت کا بہت عرصے سے انتظار کیا ہے ۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کو پشاور لانے کا مقصد اس شہر کی پاکستان کرکٹ کے لیے دی گئی خدمات کا اعتراف کرنا ہے۔ مجھےیقین ہے کہ پشاور کے عوام اس لیگ کا خیرمقدم اسی جوش اور گرم جوشی سے کریں گے جس کے لیے وہ مشہور ہیں۔ سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر نے کہا کہ یہ وہ لمحہ ہے جس کا لیگ، اور خاص طور پر پشاور کے شائقین بارہ سال سے انتظار کر رہے تھے ۔ پی ایس ایل 12 کے چھٹے وینیو کا اضافہ لیگ کی ترقی میں اہم قدم ہے۔ دوسری جانب کراچی کنگز نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 12ویں سیزن کے لیے انگلینڈ کے مایہ ناز لیگ اسپنر عادل رشید کو براہِ راست سائن کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایک دہائی سے زائد عرصے تک انگلینڈ کی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کا اہم حصہ رہنے والے عادل رشید نے جدید کرکٹ کے کامیاب ترین لیگ اسپنرز میں اپنی جگہ بنائی ہے۔ اپنی ورائٹیز، بہترین کنٹرول، گیند کو ٹرن کرانے کی صلاحیت اور اہم مواقع پر حریف ٹیم کی شراکتیں توڑنے کی مہارت کے باعث عادل رشید مسلسل متاثر کن کارکردگی دکھاتے رہے ہیں۔ انگلینڈ کی جانب سے 330 سے زائد بین الاقوامی میچز کھیلنے والے عادل رشید ٹیسٹ، ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں 470 سے زائد وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ ان کے کھاتے میں 244 ون ڈے اور 172 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل وکٹیں شامل ہیں ۔ علاوہ ازیں پی ایس ایل 12 کے لئے ملتان سلطانز نے آسٹریلوی فاسٹ بولر لانس مورس کو ڈائریکٹ سائن کرلیا ہے۔ وہانٹرنیشنل کرکٹ میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرچکے ہیں۔لانس مورس نے کہا کہ ملتان سلطانز کا حصہ بننے کا پہلے بھی سوچ رکھا تھا۔ملتان سلطانز کےگوہرشاہ نے کہا ہے کہ دنیا کے تیز ترین بولر لانس مورس کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

اسپورٹس سے مزید