کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ تجربہ کار سری لنکن ٹیم کے خلاف نئے کھلاڑیوں کی پرفارمنس دیکھ کر خوشی ہوئی ۔نئے آنے والے کھلاڑیوں نے سیریز میں میچ ونرز والی کارکردگی دکھائی ۔ ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں نے بھی نئے کھلاڑیوں کی ڈویلپمنٹ میں کردار ادا کیا ۔ مائیک ہیسن نے پی سی بی ڈیجیٹل کوانٹر ویو میں انہوں نے کہاکہ ہوم سیریز میں بھی ایسی وکٹوں پر کھیلیں گے جو غیر ملکی کنڈیشنز کی تیاری میں مددگار ہوں ۔ ہمیں جنوبی افریقا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں سیم اور سوئنگ والی وکٹیں ملتی ہیں ۔ دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں ثاقب خان کی کمی محسوس ہوئی ۔ ثاقب خان ہمارے ٹیسٹ اٹیک میں بہت اچھی شمولیت ہے ۔ ثاقب کی غیر موجودگی میں سری لنکا کو دوسری اننگز میں آل آؤٹ کرنے پر باقی بولروں پر فخر ہے ۔ رضااللہ کا پیس، عامر جمال کی سیم موومنٹ، عباس کی ایکوریسی، ثاقب کی سوئنگ مل کر اچھا اٹیک بناتی ہیں ۔ پہلے ٹیسٹ میں ٹاس ہارنے کے بعد بیٹنگ ملی تو طیب عارف اور طحہ نے نئی گیند کا بہت اچھے سے سامنا کیا ۔ اذان اویس نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بہت اچھی بیٹنگ کی ۔ سلمان علی آغا ہمارے لیے ایک اہم کھلاڑی ہے ۔ محمد سلیمان، سعد بیگ، سمیر منہاس، علی شبیر ٹیلینٹڈ نوجوان کھلاڑی ہیں ، علی شبیر کافی تیز رفتار بولر ہے، ریورس سوئنگ بھی کروا سکتا ہے۔ ابرار احمد اور علی عثمان کی ضرورت پڑی تو انہیں بھی ٹیسٹ ٹیم میں بلا سکتے ہیں۔ ساجد خان بھی اچھا اسپنر ہے، لیفٹ ہینڈ بیٹرز کو بہترین بولنگ کرواتا ہے ۔