• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی روایات، ضابطے قومی سلامتی اور کیپٹلزم؟؟ صدر ٹرمپ کی مداخلت سے جینسن ہوانگ نجی کمپنی کی سربراہی پر بحال

 نیویارک (عظیم ایم میاں) صدر نکسن اور صدر کلنٹن کو اخلاقی روایات اور امریکی قواعد کی خلاف کرنے پر ان کا مواخذہ کرنے کی روایات پر عمل کرنے والے کیپٹلزم کے عالمی مرکز امریکا میں جنسی سکینڈل کے اعتراف کرنے والے جینسن ہوانگ کو صدر ٹرمپ کی مداخلت اور خواہش کے سامنے نجی کمپنی کے بورڈ آف ڈائیرکٹرز نے اپنے ہی فیصلہ کو واپس لیتے ہوۓ مستعفی سی ای او جینسن ہوانگ کو انُ کے عہدے پر بحالُ کردیا ۔ اس نئے فیصلہ سے جہاں کمپنی کے شئئرز کی قیمت میں تاریخی اضافہ ہؤا ہے وہاں صدر ٹرمپ پر امریکی روایات، ضابطوں اور کیپٹلزمُ کے اصولوں کی خلاف ورزی کے حوالے سے تنقید کا شور بھی کیا جا رہاہے۔ صدر بلُ کلنٹن کے مونیکا لیونسکی  سکینڈل کے باعث انکا مواخذہُ کرنے والی ری پبلکن پارٹی صدر ٹرمپ کی جینسن ہوانگ کے اعترافات اور عہدہ سے استعفی کے باوجود صدر ٹرمپُ کی مداخلت سے جینسن ہوانگ کی بحالی   پر تا حالُ خاموش ہے۔ جبکہ عالمی شہرت یافتہ پرائیویٹ کمپنی نیویڈیا کے بورڈ آف ڈائرکٹرز نے  مستعفی ہونے والے چیف ایگزیکیوٹیو جینسن کو واپس نہُ لینے کا عوامی اعلان کرنے والے بورڈ آف ڈائیرکٹرز کو بھی صدر ٹرمپ کی خواہش کے سامنے سر نگوں کرکے جینسن کو بحال کر نا پڑا ہے۔ اس صورتحال نے امریکی سٹاک مارکیٹ سے لیکر امریکی سیاست میں ایک ہیجانی کیفیت پیدا کر دئ ہے۔ کمپنی کے شیرز کی قیمت میں 33 فیصد اضافہ ایک ہی دن میں ہوگیا جبکہ صدر ٹرمپ پر نیشنلُ سیکیورٹی سے لیکر اخلاقی اور امریکی روایات اور قوانین کی خلف ورزیوں کے الزامات لگا کر سخت تنقید کا آغاز بھی ہو گیا ہے۔ آمریکی صدر نکسن، بل کلنٹن کے مواخذہ کی تحریکوں سے لیکر وہائٹ ہاوس کی نجی کمپنی کے امور میں مداخلت اور دباؤ کے استعمال کا ذکر کیا جا رہاہے۔ صدر اپنی مداخلت اور جینسن کی بحالی کی کوششوں کا اعتراف بھی کر چکےہیں اس واقعہ کے امریکی سیاست اور نئی منتخب امریکی کانگریس پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں یہ صورتحال جنوری میں واضح ہوسکے گی۔

اہم خبریں سے مزید