اسلام آباد ( رانا غلام قادر)شوگرڈی ریگولیشن پالیسی کے فیصلےمیں وزیراعظم کےحوالے سے اہم انکشاف سامنے آیا ہے۔وزیراعظم شہبازشریف نے مفاد کے ٹکرائو کی وجہ سےشوگرڈی ریگولیشن کےفیصلے سےخود کوالگ رکھا ۔ذرائع کے مطا بق وفاقی کابینہ سےوزیر اعظم کو فیصلےسےالگ رکھنےکی منظوری بھی لی گئی۔مشیرصنعت وپیداوارکو شوگرڈی ریگولیشن پالیسی کابینہ میں پیش کرنے کی اجازت دی ۔وزیراعظم آفس کی جانب سے چینی سے متعلق ایک معاملےکو سمری کاحصہ بنایا گیا۔