• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش سے تعلقات مستحکم بنانے کا عزم، پارلیمانی وفد کا دورہ پاکستان تعاون کے وسیع امکانات کی عکاسی کرتے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد ڈھاکا کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے،وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں بنگلہ دیش کی پارلیمنٹ کے اسپیکر حافظ الدین احمد بیر بکرم اور ان کے ہمراہ آئے ہوئے پارلیمانی وفد کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے کے موقع پر کیا،انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیشی پارلیمانی وفد کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے وسیع امکانات کی عکاسی کرتے ہیں،وزیراعظم سے چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے بھی ملاقات کی ، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تاریخی خلائی مشن کا حصہ بننے پر چین کے شکرگزار ہیں،انہوں نے کہا کہ یہ محض ایک خلا باز کا سفر نہیں بلکہ 24 کروڑ پاکستانیوں کا سفر ہے، وزیراعظم نےصدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی چیانگ کے نام اپنے تہنیتی خطوط بھی چینی سفیر کے حوالے کئے،وزیراعظم شہباز نے پاکستان میں قیمتی پتھروں کی ویلیو چین کی بہتری اور برآمدات میں اضافے کیلئے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت بھی کی۔

اہم خبریں سے مزید