• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

123 زیرتعمیر عمارتوں پر کام رکوا دیا، 16 افسران معطل، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں بلدیاتی اداروں کو مزید بااختیار بنانے‘ان کی انتظامی اور مالی خودمختاری بڑھانے اور نئے بلدیاتی قانون کی تیاری کے لیے دو رکنی وزارتی کمیٹی قائم کردی ہے‘ کمیٹی متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد تین ماہ میں اپنی سفارشات حکومت کو پیش کرے گی۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا ہے کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات مقررہ وقت پر منعقد ہوں گے۔ ایس بی سی اے کے 16افسران و اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے، جمعرات کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھاکہ گندم کے آٹے کی قیمت 138 روپے فی کلو مقرر جبکہ ایمبولینس دھماکے کا معاملہ دوبارہ تحقیقات کیلئے بھجوادیاگیاہے‘کراچی میں زیر تعمیر 123 عمارتوں پر کام رکوادیاہے ‘ریفرنڈم پر تقریباً 50 ارب روپے خرچ کرنے کا کیا جواز ہے‘سندھ میں اگلے سال مقامی حکومتوں کی مدت ختم ہوگی‘دوبارہ الیکشن کرائیں گے ‘ تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن سے مشاورت کے بعد کیاجائےگا‘نئے بلدیاتی انتخابات نئے قانون کے تحت ہوں گے، وزیر اعلیٰ سندھ نے بلدیاتی اداروں کو مزید بااختیار بنانے اور اجتماعی مشاورت سے نیا بلدیاتی قانون تیار کرنے کے لئے دو رکنی وزارتی کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔ کمیٹی میں وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ اور وزیر قانون ضیا الحسن لنجار شامل ہوں گے جو سیاسی جماعتوں، سول سوسائٹی اور دیگر متعلقہ فریقوں سے مشاورت کریں گے۔ کمیٹی آئندہ ہفتے سے کام شروع کرے گی اور تین ماہ کے اندر جامع مشاورت کے بعد اپنی سفارشات صوبائی حکومت کو پیش کرے گی۔آئندہ بلدیاتی انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے۔ حکومت صوبائی مالیاتی کمیشن (پی ایف سی) کے ذریعے بلدیاتی کونسلوں کو مالی طور پر بھی مضبوط بنانا چاہتی ہےیہ افسوس ناک ہے کہ بعض صوبے فعال بلدیاتی نظام برقرار رکھنے میں ناکام رہے ہیں، لیکن اس کے باوجود سندھ پر تنقید کرتے ہیںجہاں مسلسل بلدیاتی انتخابات کرائے گئے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید