• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں آپریشنز، بھارتی حمایت یافتہ 12 دہشتگرد ہلاک

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے مختلف آپریشنز میں بھارتی حمایت یافتہ 12دہشتگرد ہلاک کر دیئے گئے۔ بلوچستان کے 4 اضلاع نوشکی، سبی، پنجگور اور کیچ میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر متعدد کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الہندوستان کے 12 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، کارروائیوں کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ کارروائیاں 20 نومبر سے جاری انسداد دہشتگردی مہم کے تحت کی گئیں۔

اہم خبریں سے مزید