اسلام آباد (اے ایف پی /نیوزڈیسک )مکہ دفاعی اتحادکی اسٹریٹجک سیاسی ودفاعی کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ27نومبر کو اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری کی حدود میں مقامی تعطیل ہو گی‘ذرائع نے برطانوی نیوزایجنسی کو بتایا کہ یہ اجلاس جمعہ اور ہفتے یعنی 27 اور 28 نومبر کو منعقد ہوگاجبکہ پاکستانی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدارکا کہنا ہے کہ اجلاس اسلام آباد کے ایک نجی ہوٹل میں ہو گا جہاں صرف سرکاری میڈیا کو رسائی حاصل ہو گی۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے اے ایف پی کو بتایاکہ اجلاس کے دوران سعودی عرب اورحوثی جنگجوؤں کے درمیان یمن میں جاری تنازع پر تبادلہ خیال کیاجائےگا۔