کراچی (ٹی وی رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا کہ بلاول خود کنفیوژ رہنا چاہتے ہیں تو رہیں مگر عوام کو کنفیوژ نہ کریں ۔ بلاول بھٹو سے سوال ہے کہ عوامی رائے سے اتنا خوف کیوں ہے؟۔مولانا فضل الرحمن غصے میں ہیں حالات کو تصادم کی طرف لے جانا چاہتے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر سینٹ علامہ راجا ناصر عباس نے کہا کہ مائنس بانی پی ٹی آئی نہیں ہونے دیں گے ۔ نئے صوبوں اور ریفرنڈم پر پارلیمانی پارٹی جو بھی کہے جب تک بانی پی ٹی آئی کے منہ سے نہیں سن لیتے صوبوں اور ریفرنڈم کی حمایت نہیں کریں گے۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ ‘ میں گفتگو کر رہے تھے۔