• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ٹیرف کی نئی فہرست سے پاکستان کا اخراج، مؤثر سفارت کاری اور تجارتی روابط کا نتیجہ

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) امریکی ٹیرف کی نئی فہرست سے پاکستان کا اخراج، مؤثر سفارت کاری اور تجارتی روابط کا نتیجہ؛ پاکستان اور امریکہ کے تجارتی تعلقات میں بہتری، امریکی خام تیل کی درآمد میں سینرجیکو کا اہم کردار۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کو امریکہ کی جانب سے مجوزہ نئے ٹیرف (درآمدی محصولات) کے تازہ ترین مرحلے میں شامل نہیں کیا گیا، جس کا ہدف چین، بھارت، یورپی یونین، ویتنام اور بنگلہ دیش سمیت 14 معیشتیں ہیں۔ وزارتِ تجارت کے ایک سینئر عہدیدار نے روزنامہ دی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا ان مجوزہ محصولات کی فہرست سے باہر رہنا، واشنگٹن کے ساتھ ایک سال سے زائد عرصے پر محیط مسلسل سفارتی اور اقتصادی روابط کا نتیجہ ہے، جس میں نجی شعبے کے تجارتی لین دین نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید