• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمانی اصلاحات کمیٹی میں PTI کی شمولیت پر حکومت سے مذاکرات ناکام

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پارلیمانی اصلاحات کمیٹی میں PTI کی شمولیت پر حکومت سے مذاکرات ناکام ہو گئے ، وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور اپوزیشن چیف وہپ عامر ڈوگر کے درمیان ایک اور ملاقات بے نتیجہ ختم ہوگئی۔ذرائع کے مطابق طارق فضل چوہدری نے خبردار کیا کہ پی ٹی آئی کی شمولیت کے بغیر بھی انتخابی اصلاحات کمیٹی تشکیل دینے کا آپشن موجود ہےجبکہ ملاقات میں عامر ڈوگر نے طارق فضل چوہدری کو بتایا کہ پی ٹی آئی نے ابھی تک انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شمولیت کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
اہم خبریں سے مزید