• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے ہوائی اڈوں پر کرپشن سے متعلق سرگرمیوں کا نیٹ ورک بے نقاب

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)پاکستان کے ہوائی اڈوں پر کرپشن سے متعلق سرگرمیوں کا نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا۔ پاکستان کسٹمز کے 20افسران و حکام کو سزائیں دے دی گئیں جبکہ 22 کے خلاف انکوائریز جاری ہیں۔سرکاری دستاویزات کے مطابق گزشتہ 3 برسوں میں ایئرپورٹس پر تعینات افسران و ملازمین کے خلاف 45 انکوائریز شروع کی گئیں، ان میں سے 6 کو میجر پینلٹی، 14 کو مائنر پینلٹی دی گئی، 3 بری ہوئے اور 22 کے خلاف انکوائری زیر التوا ہے۔
اہم خبریں سے مزید