• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکرٹری خارجہ عاصم افتخار کی ریٹائرمنٹ کے بعد 2 سال کے کنٹریکٹ پر دوبارہ تقرری

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) وفاقی بیوروکریسی  میں تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری سے سیکرٹری خارجہ عاصم افتخار احمد کی ریٹائرمنٹ کے بعد دو سال کے کنٹریکٹ پر  دو بارہ تقرری  کی گئی ہے۔او ایس ڈی نذیر احمد کو جوائنٹ سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے، جبکہ جوائنٹ سیکرٹری محمد طارق کا منصوبہ بندی ڈویژن سے مذہبی امور ڈویژن تبادلہ کر دیا گیا ہے، تقرری کے منتظر اخلاق احمد قریشی کو جوائنٹ سیکرٹری آئی ٹی ڈویژن، خلیل احمد کو جوائنٹ سیکرٹری صنعت و پیداوار ڈویژن اور شہزاد حمید درانی کو جوائنٹ سیکرٹری منصوبہ بندی ڈویژن تعینات کیا گیا ہے، جوائنٹ سیکرٹری داخلہ ڈویژن ساجد منظور اسدی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ تقرری کے منتظر محمد ادریس محسود کو جوائنٹ سیکرٹری داخلہ ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے۔  ڈپٹی سیکریٹری وزارت دفاعی پیداوار شفقت عباس کو تبدیل کر کے فوری طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی  ہے۔
اہم خبریں سے مزید