• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں عمارت گرنے پر وزیر اعظم نے وسیم شمشاد کو معطل کردیا

 اسلام آباد (رانا غلام قادر) کراچی میں عمارت گرنے کے واقعے کے تناظر میں سیکرٹری بلدیات سندھ وسیم شمشاد علی کے خلاف وزیراعظم کا ایکشن سامنے آیا ہے۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21کے افسر وسیم شمشاد علی کو ملازمت سے معطل کردیا گیا ۔وزیراعظم کی منظوری کے بعد وفاقی اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ وسیم شمشاد علی کو فوری طور پر 120 روز کے لیے معطل کیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید