• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرول ایک، ڈیزل 2 روپے فی لیٹر سستا

اسلام آباد (عاطف شیرازی) پیٹرول ایک، ڈیزل 2روپے فی لیٹر سستا، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج 27 نومبر 2026 سے ہوگا۔ یٹرول کی نئی قیمت 313 جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی 346 روپے فی لیٹر مقرر۔ اس سے قبل پیٹرول 314 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 348 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا تھا۔ اوگرا کے مطابق نئی قیمتیں وفاقی حکومت کے منظور کردہ پیٹرولیم مصنوعات کے قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کے تحت مقرر کی گئی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید