• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریڈ زون کی بندش، اسلام آباد ہائیکورٹ آج بند رہے گی، کاز لسٹ منسوخ

اسلام آباد (عاصم جاوید) ریڈ زون کی بندش کے باعث وکلاء، سائلین اور عدالتی افسران کو ممکنہ مشکلات کے پیش نظر اسلام آباد ہائیکورٹ آج بند رہے گی جبکہ وفاقی دارالحکومت کی ضلعی عدالتیں معمول کے مطابق کام کریں گی۔ اس حوالے سے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کی منظوری سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن رجسٹرار رائے محمد خان نے جاری کیا ہے۔ چھٹی کی منظوری کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کی آج کی تمام کاز لسٹیں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ عدالتی افسران و عملے کو گھر سے کام کرنے اور اسلام آباد اسٹیشن نہ چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید