• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میہڑ، دلہن کا قتل، پی پی رہنما کا جرگہ، ملزم پر 60 لاکھ روپے جرمانہ، دلہا کے گائوں میں داخلے پر پابندی

میہڑ(نامہ نگار) دلہن ناہید سولنگی کا قتل، جرگے میں ملزم پر60لاکھ روپے جرمانہ عائد، کاروکاری کے الزام میں لڑکی سے شادی کرنے والے دلہا اور نوجوان پر گاؤں میں داخلے کی تاحیات پابندی لگادی گئی۔میہڑ کے قریب گاؤں نواب جو پٹ میں دلہن ناہید سولنگی کے قتل کے واقعے کا پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما ایاز حسین سہول کی سرپنچی میں جرگہ منعقد کیا گیا، جرگے میں علاقے کے معززین، پی پی کے سابقہ ضلعی چیئرمین سردار اشرف خان سولنگی، پی پی یوتھ ونگ کے ضلعی صدر میر مرتضی گورڑ اور سہیل سومرو سمیت فریقین کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،جرم ثابت ہونے پر ملزم ریاض سولنگی پر 60لاکھ جرمانہ لگایا گیا۔
اہم خبریں سے مزید