• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کویت پر ڈرون حملہ، 2 اطالوی ہلاک، ہمارا ہاتھ نہیں، ایران

تہران (اے ایف پی /نیوزڈیسک )آبنائے ہرمزمیں مزید2ٹینکرزبارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد آتش زدگی کا شکار‘یمنی شہر تعز کے جنوب مشرق میں حوثیوں کی مبینہ گولہ باری‘ایک خاتون ہلاک ‘بچے سمیت 7شہری زخمی‘ریاض پر حوثیوں کے حملے کے بعد صنعاء پربمباری ‘جازان میں سعودی آئل ریفائنری نشانہ‘ایک شہید‘متعددزخمی ‘ آپریشنزمعطل ‘کویت میں فضائی دفاعی نظام پر ڈرون حملہ ‘دواطالوی شہری ہلاک ‘پاکستان اورکویت کا ایک ایک باشندہ زخمی‘ ایرانی وزیرخارجہ کا کویتی ہم منصب کو فون ‘تہران کی کویت پر ڈرون حملے میں ملوث ہونے کی تردید ‘مشترکہ تحقیقات کی پیشکش ‘ یورپی یونین چیف کا ایران پر دباؤ بڑھانے کا مطالبہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ قطر اور پاکستان کی ثالثی کوششیں جاری ہیںاور کچھ نئی تجاویز سامنے آئی ہیں تاہم ہمارامؤقف تبدیل نہیں ہوا جبکہ پاسداران انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی کا کہنا ہے کہ ایران کے پاس ہرمز کو بند رکھنے کے لیے کافی فوجی طاقت موجود ہے اور وہ اپنی میزائل صلاحیتوں کو مزید بہتر بنا رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید