• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، 5 برس میں عمارتیں گرنے کے 15 بڑے واقعات، 87 افراد جاں بحق ہوئے

کراچی ( ثاقب صغیر )کراچی میں گذشتہ پانچ برس کے دوران عمارتیں گرنے کے 15بڑے واقعات میں مجموعی طور پر87افراد جاں بحق ہوئے۔ ضلع جنوبی میں عمارتیں گرنے کے 3واقعات میں 31افراد جاں بحق ہوئے،ضلع کیماڑی میں عمارتیں گرنے کے3واقعات میں23افراد جاں بحق ہوئے ضلع شرقی میں عمارتیں گرنے کے 3واقعات میں 20 افراد جاں بحق ہوئے، ضلع کورنگی میں عمارتیں گرنے کے2واقعات میں6افراد جاں بحق ہوئے، ضلع وسطی میں عمارتیں گرنے کے 2واقعات میں 5افراد جاں بحق ہوئے جبکہ ضلع ملیر اور ضلع غربی میں عمارت گرنے کا ایک ایک واقعہ رپورٹ ہوا،دونوں اضلاع میں ایک ایک ہلاکت ہوئی۔لیاری کے علاقے بغدادی میں پانچ منزلہ عمارت گرنے سے 27افراد جاں بحق ہوئے۔ شیر شاہ میں گیس دھماکے کے بعد عمارت گرنے سے 17 افراد جاں بحق ہوئے سولجر بازار کی گل رانا کالونی میں عمارت گرنے سے 15افراد جاں بحق ہوئے۔ شاہ فیصل کالونی میں زیرتعمیر عمارت گرنے سے5مزدور جاں بحق ہوئے۔ نیو کراچی میں فیکٹری کا ڈھانچہ گرنے سے 4فائر فائٹرز جاں بحق ہوئے۔ مچھر کالونی میں دو مختلف واقعات میں عمارت اور چھت گرنے سے 6افراد جاں بحق ہوئے۔پی آئی بی کالونی میں عمارت گرنے سے 2افراد جاں بحق ہوئے ۔ اولڈ لیاری میں عمارت گرنے سے 2افراد جاں بحق ہوئے۔کھڈا مارکیٹ لیاری میں غنی مینشن کا حصہ گرنے سے2افراد جاں بحق ہوئے نارتھ ناظم آباد، اللہ والا ٹاؤن، بھینس کالونی اور منگھوپیر روڈ پر بھی عمارتیں گرنے کے واقعات رپورٹ ہوئے۔
اہم خبریں سے مزید