• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت کی غیر قانونی عمارتوں کیخلاف فوری کارروائی کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے غیر قانونی عمارتوں کے خلاف سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو فوری کارروائی کی ہدایت کردی لوکل گورنمنٹ نے اپنے ایک حکمنامے میں کہا ہے کہ غیر قانونی اور غیر مجاز عمارتوں کی تعمیر فوری طور پر بند کرائی جائےجن عمارتوں کے حوالے سے عدالتی حکم امتناع موجود ہے، ان پر بھی تعمیراتی کام فوری بند کرانے کی ہدایت کی گئی ہےایسے مقدمات ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور متعلقہ ڈسٹرکٹ اٹارنی کی معاونت سے ترجیحی بنیادوں پر چلائے جائیں بغیر منظوری یا منظور شدہ نقشے سے ہٹ کر تعمیر کی گئی غیر قانونی عمارتیں مسمار کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید