• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاروباری برادری دونوں ممالک کو قریب لا سکتی ہے‘ اسپیکر بنگلادیشی پارلیمنٹ

لاہور( آصف محمود بٹ) بنگلہ دیشی پارلیمنٹ کے سپیکر حافظ الدین احمد، بیر بکرم نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات کو ایک نئے دور میں داخل کرنے کا وقت آگیا ہے،کاروباری برادری دونوں ممالک کو قریب لانے میں بنیادی کردار ادا کر سکتی ہے،لاہور، ڈھاکہ، چٹاگانگ اور سلہٹ کے چیمبرز کے درمیان روابط، بی ٹو بی ملاقاتیں اور تجارتی وفود کے تبادلے بڑھائے جائیں،ماضی کے بجائے مستقبل پر توجہ دے کر تجارت، معیشت اور عوامی روابط مضبوط بنائیں۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے سپیکر حافظ الدین احمد نے پاکستانی مہمان نوازی کو سراہا اور کہا کہ پاکستان کا دورہ ان کے لیے ایک یادگار تجربہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ دورہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی دعوت پر کیا گیا اور پاکستان کے صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں بھی انتہائی مثبت رہیں۔
اہم خبریں سے مزید