• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شفاف خریداری، پیپرا نے 100 سے زائد آزاد ماہرین کا پینل بنادیا

اسلام آباد(مہتاب حیدر) پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پی پی آر اے) نے سرکاری خریداری کے عمل میں شفافیت کے فروغ اور مفادات کے ٹکراؤ کی روک تھام کے لیے 100 سے زائد آزاد ماہرینِ خریداری (Independent Procurement Experts) کا ایک پینل قائم کر دیا ہے۔پی پی آر اے نے آزاد ماہرینِ خریداری کے لیے آن لائن تعارفی اجلاس منعقد کیا، جس کا مقصد انہیں پبلک پروکیورمنٹ رولز 2026 اور نئے نظام کے تحت ان کے کردار اور ذمہ داریوں سے آگاہ کرنا تھا۔اجلاس میں پی پی آر اے کے منیجنگ ڈائریکٹر حسنات احمد قریشی نے شرکا کو نئے قواعد کی نمایاں خصوصیات، ادارہ جاتی ڈھانچے اور انہیں سونپی جانے والی ذمہ داریوں سے متعلق توقعات پر بریفنگ دی۔ ڈائریکٹر جنرل (لیگل) ڈاکٹر محمد اسلم وسیم، سینئر اسپیشلسٹ (ٹریننگ اینڈ کیپسٹی بلڈنگ) عتیق سلطان راجہ اور پروجیکٹ ڈائریکٹر ای پیڈز شیخ افضل رضا بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔منیجنگ ڈائریکٹر پی پی آر اے نے آزاد ماہرینِ خریداری کا پینل قائم کرنے کو پاکستان کی سرکاری خریداری کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا ادارہ جاتی اقدام قرار دیا۔
اہم خبریں سے مزید