• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بفر زون، پولیس نے مقابلہ کے بعد 2 ملزمان کو ہلاک کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بفر زون گھر میں مبینہ طور پر ڈکیتی کی واردات کے دوران پولیس نے مقابلہ کے بعد2ملزمان کو ہلاک کردیا ،ملزمان کی شناخت عیسیٰ خان عرف خاصر خان ولد بہرام خان اور نور محمد ولد میر رحمان کے نام سے کی گئی دونوں ملزمان کا مختلف تھانوں میں درج سنگین نوعیت کے مقدمات پرمشتمل طویل کرمنل ریکارڈ سامنے آیا ہے۔تفصیلات کے مطابق تیموریہ تھانہ کی حدود بفر زون سیکٹر 15-A3 میں گھر میں ڈکیتی کی واردات کے دوران پہنچنے والی تیموریہ پولیس کا مسلح ملزمان سے مقابلہ ہوگیا، فائرنگ کے تبادلے میں دو مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگئے، جبکہ ان کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے ملزمان کی زیر استعمال کلٹس کار، گھر سے لوٹا گیا سامان، ایک رائفل اور پستول سمیت دیگر اسلحہ برآمد کرلیا۔
اہم خبریں سے مزید