• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھی قوم پرستوں کی ریلی میں ملک مخالف نعرے قابل قبول نہیں، آفاق احمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان)کے چیئر مین آفاق احمد نے اپنی رہائش گاہ پر علاقائی ذمہ داران سے ملاقا ت کے دوران ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ اتوار سندھی قوم پرستوں کی جانب سے نکالی گئی ریلی میں سیکورٹی اداروں کی موجودگی میں ناصرف ملکی املاک کو نقصان پہنچایا گیا بلکہ ملک مخالف نعرے لگائے گئے اور کراچی کے عوام کو للکارا گیا جو کسی صورت قابل قبول نہیں، احتجاج کرنا جمہوریت کا حسن ہے لیکن جمہوری عمل کی آڑ میں ملکی سلامتی کو خطرے میں ڈالنا ملک دشمنی کے مترادف ہے،انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر سندھی قوم پرستوں کی جانب سے نفرت انگیز بیانات،اشتعال انگیز رویہ اور بلاول زرداری کاکراچی کو خون میں نہلانے کا بیان اس بات کی عکاسی ہے کہ پیپلز پارٹی ایک مرتبہ پھر12مئی اور 27دسمبر دھرانا چاہتی ہے اگر خدانخواستہ ایسا کچھ ہوا تو اسکی تمام زمہ داری سندھ حکومت پر عائد ہوگی۔
اہم خبریں سے مزید