• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈوکری (نامہ نگار) روزنامہ جنگ اور جیو نیوز کے سینئر نامہ نگار اور ڈوکری پریس کلب کے سابق صدر مشتاق علی سومرو 63برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ان کے انتقال کی خبر ڈوکری سمیت ضلع بھر میں پھیلتے ہی صحافتی، سیاسی، سماجی اور ادبی حلقوں میں افسوس کی لہر دوڑ گئی۔ مرحوم مشتاق علی سومرو کا شمار ڈوکری کے سینئر اور تجربہکار صحافیوں میں ہوتا تھا۔ انہوں نے اپنے صحافتی کیریئر کا آغاز روزنامہ جنگ سے کیا اور اپنی پیشہ ورانہ زندگی کے آخری ایام تک اسی ادارے سے وابستہ رہے طویل صحافتی سفر کے دوران انہوں نے علاقے کی نمائندگی کرتے ہوئے مختلف عوامی، سماجی اور شہری مسائل کو اپنے قلم کے ذریعے اجاگر کیا۔ ان کے انتقال پر صحافتی، سیاسی، سماجی اور ادبی شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی صحافتی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید