• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: خودکش دھماکےمیں جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہوگئی

پشاور کے علاقے یکہ توت میں خودکش دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہوگئی۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور کی انتظامیہ کے مطابق دھماکے کے 6 شدید زخمی دم توڑ گئے جس کے بعد واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہوگئی جبکہ دھماکے کے 62 زخمی زیر علاج ہیں۔

پشاور: خودکش دھماکےمیں جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہوگئی

لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ نے جاں بحق اور زخمی افراد کے ناموں کی فہرست جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان میں سے جاں بحق 2افراد کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔

واضح رہے کہ پشاور میں یکہ توت کے علاقے میں عوامی نیشنل پارٹی کی کارنر میٹنگ میں خودکش حملے کے نتیجے میں پی کے 78سے پارٹی امیدوار ہارون بلور سمیت 14افراد موقع پر ہی شہید ہوگئے تھے جبکہ واقعے میں 65 افراد زخمی ہوئے تھے، تمام زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال اور خیبرٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا۔

پشاور: خودکش دھماکےمیں جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہوگئی
پشاور: خودکش دھماکےمیں جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہوگئی

ہارون بلورکی نماز جنازہ آج شام پانچ بجے وزیر باغ میں ادا کی جائے گی،لیڈی ریڈنگ اسپتال سے7 میتیں بھی ورثاء کےحوالے کر دی گئی ہیں۔

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما میاں افتخار حسین کہتے ہیں کہ حکومت تحفظ نہیں دے سکتی تو اسے حکومت کرنے کا حق نہیں، تحقیقات ہونی چاہیے کہ واقعے میں کون ملوث ہے۔

پشاور: خودکش دھماکےمیں جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہوگئی

انہوں نے مزید کہا کہ شاید کچھ لوگ انتخابات کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں یا اے این پی کو الیکشن سے باہر کرنا چاہتا ہے، لیکن ہم آؤٹ نہیں ہوں گے، میدان میں کھڑے ہو کر ہر ظلم کا مقابلہ کریں گے۔

دھماکے سے چند سیکنڈز پہلے کی سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہارون بلور کے پہنچنے پر اے این پی کے کارکنوں نے نعرے لگا کر ان کااستقبال کیا، جبکہ ان کے استقبال کے دوران آتش بازی بھی کی گئی۔

پشاور: خودکش دھماکےمیں جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہوگئی
پشاور: خودکش دھماکےمیں جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہوگئی

ہارون بلور لوگوں سے گلے مل رہے تھے کہ اسی دوران خودکش حملہ آور نے ہارون بلور کے قریب آکر دھماکا کر دیا، خودکش حملہ آور کارنر میٹنگ میں پہلے سے موجود تھا۔

پشاور: خودکش دھماکےمیں جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہوگئی

ہارون بلور کے بیٹے دانیال بلور خیریت سے ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران والد کے ساتھ رہتا تھا، مگر منگل کو اتفاق سے گھر پر تھا، والد صاحب نے دھماکے سے 20منٹ پہلے دوست کو پیغام بھیجا کہ بیٹا تم نہ آؤ، میں راستے میں تھا کہ دھماکے کی اطلاع ملی۔

بعد میں دانیال بلور نے اے این پی کے کارکنوں سے خطاب میں کہا کہ کل اگریہ مجھ پربھی حملہ کرتے ہیں تو ہر کارکن ہارون بلور بن کر نکلے گا۔

پشاور: خودکش دھماکےمیں جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہوگئی

پشاور میں اے این پی کے رہنما ہارون بلور کے گھر تعزیت کے لیے آنے والوں کا سلسلہ جاری ہے، کور کمانڈر پشاور لیفیٹننٹ جنرل ندیم احمدبٹ بھی بلورہاؤس پہنچے۔

کور کمانڈر پشاور نے ہارون بلور کی شہادت پر غلام احمد بلور سے تعزیت کی۔

تازہ ترین