اے این پی کے سربراہ اسفندیارولی نے کہا ہے کہجو مرضی کرلیں ہم الیکشن لڑیں گے اور جیتیں گے،دشمن میدان میں آکر لڑے پیٹھ پر وار نہ کرے۔
پشاور دھماکا، حلقہ پی کے 78 میں انتخابات ملتوی
اے این پی کے سربراہ اسفندیارولی نے انتخابی مہم کے دوران پشاور میں شہید ہارون بلور کوخراج عقیدت پیش کیا۔
آرمی چیف کاہارون بلور کی شہادت پر اظہارافسوس
انہوں نے بلور ہاؤس میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ:انتخابی عمل جاری رہے گا، 3 روز سوگ منانے کےبعددوبارہ الیکشن مہم زورشورسےچلائیں گے،میدان خالی نہیں چھوڑیں گے۔
پشاور دھماکے کے شہداء کے نام سامنے آگئے
اسفندیارولی نے کہا کہ دہشتگرد ہمیں جانتے ہیں ہم انہیں نہیں جانتے۔
امریکا کی پشاوردھماکے کی شدید مذمت
یاد ررہےگزشتہ روزپشاور کے علاقے یکہ توت میں عوامی نیشنل پارٹی کے انتخابی جلسےکے دوران خودکش بم دھماکے سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار اور بشیر بلور کے صاحبزادے بیرسٹر ہارون بلور سمیت 14افراد شہیداور65زخمی ہوگئےتھے۔