• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور دھماکا، حلقہ پی کے 78 میں انتخابات ملتوی

خیبرپختونخواکے حلقہ پی کے 78 میں انتخابات ملتوی

الیکشن 2018 کے سلسلے میں خودکش حملے میں عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار بیرسٹر ہارون بلور کی شہادت کے بعد خیبرپختونخوا کے حلقے پی کے 78 میں انتخابات ملتوی کردیئے گئے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق پی کے 78کے انتخابات امیدوار کی وفات کے باعث ملتوی ہوئے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پی کے 78کے انتخابات کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

پی کے 78کے امیدوار ہارون بلوربم دھماکے میں جاں بحق ہوگئے،ہارون بلورعوامی نیشنل پارٹی کے ٹکٹ پرانتخابات میں حصہ لے رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیے:اے این پی امیدوار ہارون بلور سمیت 14 شہید

دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر جسٹس رتائرڈ سردار محمد رضا نے ہارون بلور پر حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حملہ سیکورٹی اداروں کی کمزوری اور شفاف الیکشن کے خلاف سازش ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تمام صوبائی حکومتوں کو امیدواروں کو یکساں سیکیورٹی فراہم کرنے کے احکامات دیے گئے تھے۔

امیدواروں کو سیکیورٹی خطرات سے متعلق 25 جون کو اجلاس میں تمام چیف سیکریٹریز اور آیئ جیز کو امیدواروں کی سیکورٹی سے متعلق احکامات دئیے گئے۔

یہ بھی پڑھیے:بشیر بلور شہید کا سپوت والد کے نقش قدم پر جاں کی بازی ہار گیا

یکم جولائی کو چاروں وزرائے اعلی اور چیف سیکریٹریز کو امیدواروں کی فُول پروف سیکورٹی کے لیے دوبارہ ہدایات دی گئیں ۔

واضح رہے پشاور کے علاقے یکہ توت میں عوامی نیشنل پارٹی کے انتخابی جلسےکے دوران خودکش بم دھماکے سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار اور بشیر بلور کے صاحبزادے بیرسٹر ہارون بلور سمیت 14افراد شہیداور65زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیے:والد کےساتھ رہتا تھا، آج اتفاق سے گھر پرتھا، بیٹا ہارون بلور

خودکش بم دھماکا اس وقت ہوا جب اے این پی کے امیدوار ہارون بلور کارنر میٹنگ میں پہنچنے کے بعد کارکنوں سے گلے مل رہے تھے ۔

ہارون بلور کے والد بشیر بلور بھی 22 دسمبر 2012 کو ایک خودکش حملے کے دوران شہید ہوگئے تھے۔

تازہ ترین