• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ محمود قریشی کا بھارتی ہم منصب کی تقریر کا بائیکاٹ

سارک کونسل وزراء اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی ہم منصب کی تقریرکا بائیکاٹ کردیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی وزیرخارجہ کے ساتھ سارک کانفرنس میں نہ بیٹھنے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے: کشمیر ہماری روح کا حصہ ہے، آرمی چیف

سارک وزرائے خارجہ اجلاس میں بھارتی خارجہ امور کے وزیر سبرامنیم جے شنکر بھی موجود ہیں، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیریوں کے قاتل کے ساتھ میں بیٹھوں، ایسا بالکل ممکن نہیں ہوسکتا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کویقینی بنانا ہوگا کہ کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق محفوظ ہیں۔

 بھارت کو یہ بھی یقین دلانا ہوگا کہ کشمیریوں کےحقوق کی خلاف ورزیاں نہیں ہورہیں، اور اسے تمام کشمیریوں کے انسانی حقوق کو تحفظ فراہم کرنا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیے: او آئی سی کا مقبوضہ کشمیر سے فوری کرفیو اٹھانے کا مطالبہ

واضح رہے کہ نیو یارک کے مقامی ہوٹل میں سارک وزرائے خارجہ کا سالانہ اجلاس کے موقع پر بھارتی وزیر خارجہ صحافیوں کے کسی سوال کا جواب دیے بغیر چلے گئے تھے۔

آئندہ سارک سربراہ اجلاس اسلام آباد میں ہوگا

بعدا زاں میڈیا سے گفتگو میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آئندہ سارک سربراہ اجلاس اسلام آباد میں ہوگا، سارک کے تمام رکن ممالک کو اسلام آباد میں سارک سربراہ اجلاس کی دعوت دی ہے۔


وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پچھلے سال بھارت نے اجلاس پر اعتراض کیا تھا اس بار نہیں کیا، طے پایا ہے کہ آئندہ سارک سربراہ اجلاس اسلام آبادمیں ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم ان چیزوں پر اعتراض اٹھا رہےہیں جن کو بھارت خود اقوام متحدہ میں متنازع کہہ چکاہے، بھارت کشمیر کا معاملہ خود اقوام متحدہ میں لے کر گیا تھا۔

تازہ ترین