پشاور کے تھانہ خان رازق شہید کی حوالات میں قید ملزم پراسرار طور پر جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے جس کی رپورٹ آنے پر مزید کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیئے: لاہور، حوالات میں بند ملزم پراسرار طور پر ہلاک
پولیس کے مطابق ملزم اجمل شاہ نرس سے پرس اور موبائل چوری کرنے کے الزام میں تھانہ خان رازق شہید کی حوالات میں بند تھا کہ اس دوران اس کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی اور اسے اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں ہے، ممکن ہے کہ اس کی موت دل کا دورہ پڑنے سے واقع ہوئی ہو۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔
پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ ملزم اجمل شاہ اس سے قبل بھی چوری کی واردات میں گرفتار کیا گیا تھا۔
ملزم اجمل شاہ کے بھتیجے یاسر شاہ کا کہنا ہے کہ اجمل شاہ کے پوسٹ مارٹم کے وقت گھر کا کوئی فرد وہاں موجود نہیں تھا، میرے چچا تبلیغ پر جانے کے لیے گھر سے نکلے تھے اور حوالات کیسے پہنچ گئے؟ اس بات کا یقین نہیں آ رہا ہے کہ ان کو دل کا دورہ پڑا ہے۔