• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیٹی پیری ویمن ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کپ کے فائنل میں پرفارم کرینگی

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)ویمن ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کپ اس بار آسٹریلیا میں 21 فروری کو شروع ہوگا جو 8 مارچ تک جاری رہے گا۔کرکٹ کپ کا فائنل خواتین کے عالمی دن کے موقع پر 8 مارچ کو میلبورن کے تاریخی اسٹیڈیم میں ہوگا۔ کرکٹ کپ کے فائنل میں اس بار زیادہ سے زیادہ شائقین کو میچ دیکھنے کے لیے آنے کی دعوت دی جا رہی تاکہ فائنل اور خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک منفرد ریکارڈ قائم کیا جائے۔علاوہ ازیں 8 مارچ کو ویمن ٹی ٹوئنٹی کے فائنل کے موقع پر عالمی ریکارڈ بنانے کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے معروف شوبز شخصیات کے ساتھ بھی مذاکرات جاری ہیں۔اور ان ہی مذاکرات کے تحت اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ کرکٹ کپ کے فائنل کے موقع پر معروف امریکی گلوکارہ کیٹی پیری بھی شاندار پرفارمنس کریں گی۔آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطاق 35 سالہ کیٹی پیری فائنل میچ شروع ہونے سے قبل اور فائنل کے اختتام کے بعد بھی پرفارمنس کریں گی اور انتطامیہ کو امید ہے کہ اس دن ایک نیا عالمی ریکارڈ بنایا جا سکے گا۔آئی سی سی کے مطابق کرکٹ کونسل، آسٹریلوی حکام اور گلوکارہ چاہتی ہیں کہ ویمن ٹی ٹوئنٹی کے فائنل کے موقع پر زیادہ سے زیادہ شائقین کھیل دیکھنے پہنچیں۔فیفا ورلڈ کپ ویمن کے 1999 میں امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر پاساڈینا میں ہونے والے فائنل کو 91 ہزار 185 افراد نے دیکھ کر نیا ریکارڈ بنایا تھا۔تاہم اب آئی سی سی، کیٹی پیری اور آسٹریلوی حکام چاہتے ہیں کہ اس بار ایک لاکھ سے زائد افراد میلبورن کے تاریخی کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ کر نیا ریکارڈ بنائیں۔خیال کیا جا رہا ہے کہ آئندہ برس 8 مارچ کو ویمن ٹی ٹوئنٹی کے فائنل کو دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں ایک لاکھ سے زیادہ شائقین اکٹھے ہوں گے۔اس حوالے سے کیٹی پیری نے بھی امید کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ وہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک نئی تاریخ رقم کرنے کے لیے پر امید ہیں۔

تازہ ترین