• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

”ڈونکی راجا “ کا سال نو پر پیغام !فلم کولمبیا میں ریلیز ہوگی

کراچی (محمد ناصر) ”جیوفلمز“ اور طلسمین اینی میشن اسٹوڈیوز کے اشتراک سے بننے والی پاکستان کی سب سے بڑی اور جیو کی پہلی اینی میٹڈ فلم ”دی ڈونکی کنگ“ کے مرکزی کردار ”ڈونکی راجا“ عرف ”منگو “ نے نئے سال پر عوام کیلئے اپنے منفرد انداز کے ذریعے خصوصی ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ”نیا سال آگیا ہے ، میں نے اپنا دِل صاف کرلیا ہے لہٰذا عوام کو چاہئے کہ وہ بھی اپنے دِل دھو کر پچھلے سارے گلے شکوے نالی میں بہا دیں“ ۔ اسی کے ساتھ شائقین کیلئے سال کی پہلی خوشخبری ہے کہ جیوفلمز ”ڈونکی کنگ “ 9جنوری سے کولمبیا میں Colombian Language میں ڈب کرکے پیش کی جارہی ہے۔ اس طرح ”جیوفلمز“ کی مایاناز فلم کو یہ اعزاز حاصل ہوگیا ہے کہ اسپین، جنوبی کوریا ، روس اور ترکی کے بعد ”کولمبیا “ میں پہلی بار کوئی پاکستانی فلم ریلیز کی جارہی ہے۔ ”ڈونکی کنگ“ بیرونی دُنیا میں چھٹی بار پاکستان کی نمائندگی کررہی ہے۔ پاکستان کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر شاندار بزنس اور کامیابیاں حاصل کرنے کے بعد اُمید کی جارہی ہے کہ یہ فلم کولمبیا میں بھی پاکستان کا نام روشن کرے گی۔ دُنیا کے کئی ممالک میں پاکستان کا نام روشن کرنے والی ”جیوفلمز“ کی بلاک بسٹر فلم کے تخلیق کار عزیز جندانی ہیں۔ فقید المثال فلم کو پاکستان میں ”جیوفلمز“ اور طلسمین اینی میشن اسٹوڈیوز کے اشتراک سے 2018ءمیں ریلیز کیا گیا تھا جس نے پاکستان بھر میں بے مثال بزنس کرکے فلم انڈسٹری میں نئی مثال قائم کی تھی۔
تازہ ترین