• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو ورلڈکپ سے ایک ارب 15کروڑ روپے کا شیئر مل گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انگلینڈ میں ہونے والےآئی سی سی ورلڈکپ 2019سے پی سی بی کو ایک ارب15کروڑ روپے کا شیئر مل گیا ہے۔ یہ رقم اندازے سے14 فیصد زائد تھی۔ پی سی بی کی دستاویز کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے عموماً پاکستان کو سالانہ 9 سے 10 ملین ڈالرز ملتے ہیں۔ اس کا تعین آمدنی کے حساب سے ممبر ممالک کے شیئرسے ہوتا ہے۔ پی سی بی منگل کو بورڈ آف گورنرز میں آڈٹ رپورٹ پیش کررہا ہے جس میں شیئر کی تفصیلات بتائی جائیں گی۔

تازہ ترین