• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں لاک ڈاؤن کاتیسرا دن، پابندیوں میں مزید سختیاں

کراچی میں لاک ڈاؤن کاتیسرا دن، پابندیوں میں مزید سختیاں


روشنیوں کے شہر کراچی کی رونقیں لاک ڈاؤن کے تیسرے روز بھی بجھی رہیں، احکامات کو نافذ کرنے کے لئے قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک نظر آئے، خلاف ورزی کرنے والوں کو موقع پر دھر لیا گیا، کچھ کے خلاف مقدمات ہوئے تو کچھ کو فوری سزا ملی۔

کراچی میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے لاک ڈاؤن کے تیسرے روز، پابندیوں میں مزید سختیاں آگئیں۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تمام اضلاع کی اہم شاہراہوں پر ناکہ بندی کرکے شہریوں کو سفر کرنے سے باز رکھا، جو ان پابندیوں کے باوجود گھروں سے نکلے انہیں دھر لیا گیا، لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے رکشہ ڈرائیوروں کو بھی سزا دے کر سڑک کنارے بٹھا دیا گیا۔

سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ اور ریلوے ٹریکس پر ٹرینوں کی روانگی معطل رہی، کینٹ اسٹیشن کے دروازے بھی مسافروں پر بند رہے۔

گڈاپ پولیس نے مزدہ ٹرک میں کراچی سے حیدرآباد جانے والے شہریوں کی کوشش کو بھی ناکام بنا کر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ جبکہ رات آٹھ بجے دکانوں کے شٹر بھی گرا دئیے گئے۔

انتظامیہ نے سخت احکامات دیئے ہیں کہ ہنگامی حالت میں مریض کو اسپتال لے جانے کے علاوہ کوئی شخص باہر نہ نکلے، تاہم اسپتالوں کے قریب میڈیکل اسٹورز کھلے رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔

تازہ ترین