• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعظم کی حکمتِ عملی سے بھارت چاہ بہار سے بے دخل ہوا: فرخ حبیب


پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و رکنِ قومی اسمبلی فرخ حبیب کہتے ہیں کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی کامیاب حکمتِ عملی سے بھارت افغان امن عمل اور چاہ بہار سے بے دخل ہوا ہے۔

یہ بات پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و رکنِ قومی اسمبلی فرخ حبیب نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔

انہوں نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ فرزندِ زرداری بلاول کا ردِ عمل بچگانہ اور معاملے کی حساسیت سے ناواقفیت ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

احسن اقبال، فرخ حبیب ، اسامہ قادری و دیگر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

پی ٹی آئی کے رہنما و رکنِ قومی اسمبلی کا مزید کہنا ہے کہ کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی اور اپیل کا حق عالمی عدالتِ انصاف کے فیصلے کے مطابق دیا۔

فرخ حبیب کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی کامیاب حکمتِ عملی سے بھارت تنہائی کا شکار ہو گیا ہے۔

تازہ ترین