• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایکس: کاورباری حجم چار سال کی بلند ترین سطح پر

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کا کاورباری حجم چار سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ کاروباری ہفتے کے چار دنوں میں تقریباً ڈھائی ارب شیئرز کا کاروبار ہو چکا ہے۔

پاکستانی شیئرز بازارمیں آج 82 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جو چار سالوں میں مارکیٹ میں شیئرز خرید و فروخت کی بلند ترین سطح ہے۔

حصص بازار کے کاروبار کی مالیت 24 ارب روپے سے زائد رہی، جبکہ سرمایہ کاری کیے گئے شیئرز کی مالیت بھی آج 63 ارب روپے بڑھ گئی ہے۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن کاروباری دن کے اختتام پر 7 ہزار 432 ارب روپے ہے۔

کاروباری دن میں ہنڈریڈ انڈیکس 283 پوائنٹس اضافے سے 40 ہزار 166 پر بند ہوا ہے۔ جو فروری کے بعد انڈیکس کی بلند ترین سطح ہے۔

تازہ ترین