• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو این میں کشمیر پر بحث، پاکستانی موقف کی تائید ہے، شاہ محمود

یو این میں کشمیر پر بحث، پاکستانی موقف کی تائید ہے، شاہ محمود


کراچی (ٹی وی رپورٹ )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جیو کے مارننگ شو ’’جیو پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 5اگست کو یو این میں کشمیر پربحث،پاکستانی موقف کی تائیدہے،فوکل پرسن ڈیجیٹل میڈیا ونگ ڈاکٹر ارسلان خالد نے کہا کہ پاکستان کی ریاست کا بیانیہ آگے بڑھانے کے لئے ڈیجیٹل میڈیا پر موجودگی بہت ضروری ہے،وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ اسکول کھولنے کا فیصلہ حکومت نے کرنا ہے پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے نہیں۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےکہا کہ کشمیر کو بھارت نے ہمیشہ اندرونی معاملہ جبکہ پاکستان نے متنازع علاقہ کہا ہے ، 55سال بعد تیسری بار یہ مسئلہ اقوام متحدہ میں زیر بحث آیا ہے سلامتی کونسل کے 15میں سے 14 ممبران نے اس پر بات کی ، سب مسئلے کو پر امن طریقے سے حل چاہتے ہیں ، کشمیر کے مسئلے پر بھارت کسی پلیٹ فارم پر بات نہ کرکے پورے خطے کا امن داؤ پر لگا رہا ہے ، غیر انسانی سلوک کشمیر میں بڑھتا جارہا ہے ، 5 اگست کو جب پورا پاکستان کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کر رہا تھا یہ مسئلہ اقوام متحدہ میں زیر بحث آیا جو پاکستانی موقف کی تائید ہے ، شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ چین صورتحال کا تحمل سے جائزہ لے رہا وہ جانتا ہے کون سی قوتیں سی پیک کو سبوتاژکرنے کے درپے ہے سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد دورہ چین میں تمام معاملے پر چین کی قیادت سے مشاورت کی جائے گی ۔

تازہ ترین