• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پھلوں اور دواؤں کیلئے پلاسٹک بیگز پر پابندی

محکمۂ تحفظِ ماحول کو عدالتی حکم پر عمل درآمد کرانے کا حکم


لاہور ہائی کورٹ نے پھل فروشوں، میڈیکل اسٹورز اور فارمیسیز میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی۔

عدالتِ عالیہ کے جسٹس شاہد کریم نے ابوذر سلمان خان نیازی ایڈووکیٹ کی درخواست پر عبوری تحریری حکم جاری کر دیا۔

لاہور ہائی کورٹ نے محکمۂ تحفظِ ماحول کو عدالتی حکم پر عمل درآمد کرانے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیئے: پلاسٹک بیگ پر پابندی کا فیصلہ

عدالتِ عالیہ نے محکمۂ تحفظِ ماحول سے گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور فیصل آباد میں پلاسٹک بیگز کے غلط استعمال پر رپورٹ طلب کر لی۔

لاہور ہائی کورٹ نے کیس کی مزید سماعت 9 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

تازہ ترین