• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنگنا کا خود پر ہونیوالے حملوں پر سخت رد عمل

بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کی جانب سے خود پر ہونے والے حملوں پر سخت رد عمل دیتے ہوئے کہنا ہے کہ وہ اپنا سر کٹا دیں گی مگر اپنے فیصلوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گی ۔

بھارتی فلم انڈسٹری کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت کی بلدیاتی ادارے بی ایم سی کے ساتھ ایک جنگ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کنگنا رناوت مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ کی شکایت لے کر گورنر کے پاس پہنچ گئیں

بھارتی بلدیاتی ادارے بی ایم سی کی جانب سے حال ہی میں کنگنا رناوت کے دفتر کو غیر قانونی طور پرتعمیر شدہ عمارت قرار دے کر توڑا دیا گیا ہے، بی ایم سی کے مطابق کنگنا رناوت کو دفتر توڑنے سے 24 گھنٹےقبل مختصر سا لیگل نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت کی جانب سے کوویڈ19 کی صورتحال کے پیشِ نظر حکومتی اداروں کو 30 ستمبر تک ناجائز تجاوزات کے خلاف کارروائی کرنے سے روکا گیا ہے، بی ایم سی نے اس کے باوجود کنگنا رناوت کا آفس منہدم کر دیا ۔

کنگنا رناوت نے حال ہی میں اپنے دفتر پر ہونے والی توڑ پھوڑ اور اُس کے نتیجے میں بے روزگار ہونے والے عملے سے متعلق سوشل میڈیا پر کچھ پیغامات شیئر کیے ہیں ۔

کنگنا رناوت نے مائیکرو ر بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے دفتر میں ہونے والی توڑ پھوڑ سے متعلق تصاویر شیئر کی ہیں اور ساتھ میں اس توڑ پھوڑ پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے وہ اپنا سر کٹوا دیں گی مگر اپنے لیے ہوئے فیصلوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گی ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی غیرقانونی تجاوزات قرار دیتے ہوئے جب انتظامیہ کی جانب سے کنگنا کے گھر کو توڑا گیا تو اس وقت انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا تھا۔


اس پیغام میں کنگنا نے وزیراعلیٰ مہاراشٹرا اُدھو ٹھاکرے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح اس نے میرا گھر ٹوڑا ہے اسی طرح اس کی انا بھی ٹوٹے گی۔

کنگنا کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ جب وہ ممبئی آرہی تھیں اس دوران مہاراشٹرا حکومت نے ان کا گھر صرف 24 گھنٹے کے نوٹس پر توڑ ڈالا۔

تازہ ترین