• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹالین اوپن: لورینزو سونیگو اور ڈیینل میدودیو کو شکست

اٹالین اوپن میں فلیکس اوزیریا سم نے لورینزو سونیگو کو شکست دیدی جبکہ ٹاپ سیڈ ڈیینل میدودیو کو اوگو ہمبرٹ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

جرمنی میں جاری ہمبرگ اوپن میں اوگو ہمبرٹ نے ڈینیل میدودیو کو شکست دیدی ، کلے کورٹ میں ہونے والے میچ میں ٹاپ سیڈ ڈینیل میدودیو کو میچ کے شروعات میں ہی مشکلات کا سامنا رہا اور وہ خود کو سنبھال نہیں پائے اور ہمبرٹ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، میچ میں ہمبرٹ کی جیت کا اسکور چھ چار اور چھ تین رہا ۔



دوسری جانب ورلڈ نمبر 21 کینیڈ اکے فلیکس اوزیریا سم اگلے مرحلے میں پہنچ گئے ، انہوں نے اٹلی کے لورینزو سونیگو کو چھ دو اور سات چھ سے شکست دی۔

فیبیو فوگ نینی نے وائلڈ کارڈ پر آنے والے کھلاڑی فلپ کوہل شریبرکو سخت مقابلے کے بعد سات چھ اور چار چھ اور سات پانچ سے شکست دی۔

تازہ ترین